26 اکتوبر 2011 - 20:30

کراچی ... کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے کواری کالونی میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عثمان غنی کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ابنا: ایس پی سائٹ شاہ جہاں خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے کواری کالونی میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا ہے،کارروائی تین انتہائی مطلوب افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔ایس پی سائٹ نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عثمان غنی کوزخمی حالت میں گرفتار کیا گیاہے۔ رات گئے ہونے والے آپریشن میں پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں سمیت خواتین پولیس اہلکار بھی شریک تھیں۔ آپریشن کے دوران مشتبہ افرادکو حراست میں بھی لیا گیاہے ۔ 
...........

/169